عالمی شخصیات کی جانب سے توانائی کی منتقلی کو فروغ دینے میں چین کی کوششوں کی تحسین

2022/11/18 10:52:24
شیئر:


16 تاریخ کو  ،کاپ 27 کےدوران چائنا کارنر میں "توانائی کے نظام میں کاربن نیوٹرل کے چیلنجز اور حل اور چین کے انرجی ٹرانزیشن آؤٹ لک 2023: کاپ 27 خصوصی رپورٹ"  کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے چین کے خصوصی ایلچی شے جن  ہوا، ڈنمارک کے وزیر توانائی و آب و ہوا ڈین جورگنسن اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میری واروک نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔
شے جن ہوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کے کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے اقدامات ،دنیا میں کاربن اخراج میں نمایاں ترین کمی کا موجب ہوں گےاور اس کے لیے سخت کوششوں کی ضرورت ہے۔
ڈنمارک کے وزیر توانائی و آب و ہوا ڈین جورگنسن اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میری واروک نے توانائی کی منتقلی کو فروغ دینے میں چین کی کوششوں کو سراہا۔