چین نے عالمی ترقی کو فروغ دینے میں ایک مثال قائم کی ہے، عالمی شخصیات

2022/11/18 09:54:22
شیئر:

جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس  سے اپنے خطاب میں صدر شی جن پھنگ نے عالمی مشترکہ ترقی کے لیے طویل مدتی اہداف اور عملی تقاضوں پر توجہ مرکوز کرنے اور دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ  ترقی کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔متعدد ممالک کے عوام کے نزدیک چین نے عالمی ترقی کو فروغ دینے میں "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو کے ذریعے ایک مثال قائم کرتے ہوئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن فار اکنامک ڈیولپمنٹ اینڈ فارن ٹریڈ کے صدر میشیل  شومن نے کہا کہ چین نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی ہے ، ان کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کا اصل مقصد یہی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک کو عالمی حکمرانی میں چین کے تعاون پر مشکور ہونا چاہئے۔
نائجیریا کے ایک معروف جریدے "اتھارٹیٹو" کے ایڈیٹر انچیف ملاچی اوزندو نے کہا کہ چین نے بھوک اور خشک سالی پر قابو پا لیا ہے اور اناج کی پیداوار کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا ہے، جو خاص طور پر افریقی ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔ لہذا، صدر شی جن پھنگ کا خطاب افریقی رہنماؤں کے لئے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔