پرندوں میں ایک بہترین رنر۔ سنکیانگ گراؤنڈ جے

2022/11/18 17:05:10
شیئر:

ریگستان کے ریتلے طوفانوں کے بیچ ایک انوکھا پرندہ رہتا ہے جو بمشکل اڑتا ہے۔اس کا رسمی نام "پوڈوسیس بڈڈلفی" ہے ، جسے سنکیانگ گراؤنڈ جے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ان پرندوں کے نہ صرف پنکھ ریتلے زرد رنگ کے ہو چکے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی پرواز  کی زیادہ تر صلاحیت بھی کھو دی ہے ، یوں یہ تیز ترین  دوڑنے والے پرندوں میں شمار ہوتے ہیں۔تاہم، یہ کبھی کبھار پرواز  بھی کرتے ہیں.ان کے گھونسلے درختوں کی شاخوں کے بیچ چھپے ہوتے ہیں ، جو انتہائی پوشیدہ ہوتے ہیں۔جب سورج غروب ہوتا ہے تو صحرا میں درجہ حرارت تیزی سے گرجاتا ہے۔تاہم، ان کے گھونسلے جانوروں کی پشم کے ساتھ بنے ہوئے ہیں، جو انہیں آرام دہ اور گرم بناتی ہے.