چینی صدر شی جن پھنگ کی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے ملاقات

2022/11/18 18:48:02
شیئر:

اٹھارہ تاریخ کو چینی  صدر شی جن پھنگ نے بنکاک میں  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم  جیسنڈا آرڈن  سے ملاقات کی. اس موقع پر  انہوں نے چین نیوزی لینڈ  تعلقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے امن و امان اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں نیوزی لینڈ  کے ساتھ مل کر قریبی تعاون پر تیار ہے۔
 نیوزی لینڈ  کی وزیر اعظم نے کہا کہ چین دنیا کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک اہم قوتِ محرکہ ہے ۔ نیوزی لینڈ  ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے اور چین کے ساتھ مل کر ایشیا و پیسیفک علاقے میں استحکام و خوشحالی کے لیے خدمات سرانجام دےگا۔