چینی صدر کی اہلیہ کا تھائی لینڈ کے میوزکل کالج کا دورہ

2022/11/19 19:28:08
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ  کی اہلیہ  پھنگ لی یوان نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم  کی اہلیہ ناراپونگ کے ہمراہ گنلیانی کنزرویٹری کا دورہ کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ اگرچہ چینی اور تھائی زبانیں مختلف ہیں لیکن  ہم دل کی بات موسیقی کے ذریعےپہنچا سکتے ہیں . کالج میں طلبہ کےموسیقی کے پروگرامز سے "چین ،تھائی  لینڈ  ، ایک خاندان  " کی گہری دوستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر پھنگ لی یوان نےدونوں ممالک کے ثقافتی  تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے   گنلیانی کنزرویٹری  کو چین کا  روایتی  آلہِ موسیقی ،  کتب اورسمعی و بصری  اشیا کا تحفہ پیش کیا ۔