چینی صدر اوران کی اہلیہ کی تھائی لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ سے ملاقات

2022/11/19 17:15:58
شیئر:

اٹھارہ نومبر کو  چین کے صدر مملکت  شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بنکاک کے گرینڈ  پیلس میں تھائی لینڈ کے بادشاہ وجیرالونگ کورن اور ملکہ سوتھیدا سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں  سال چین اور تھائی لینڈ کے درمیان جامع سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے، اور چین تھائی لینڈ کی خاص دوستی کو  "چین، تھائی لینڈ ، ایک خاندان کی طرح "کے طور پر فروغ دینے ، چین تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر اور دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب رقم کرنے کا خواہاں ہے ۔ چین نے ہمہ جہت انداز میں ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کی ہے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بادشاہ اور شاہی خاندان کو چین کا دورہ کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں.
وجیرالونگ کورن  نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ  کی دانشمندانہ قیادت میں چین تیزی سے خوشحال اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے  شی جن پھنگ کی قیادت  میں حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ چین کے ساتھ دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں رہاہے۔