چین نے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/11/19 17:03:03
شیئر:

اٹھارہ نومبر کو چینی صدرشی جن پھنگ نے ایپک رہنماؤں کے غیررسمی  اجلاس میں تقریر کی جس میں  ایشیا بحر الکاہل تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی .
ترقی کی ایک اہم شرط ، امن ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران خطے میں پرامن اور مستحکم ماحول سے مستفید ہوتے ہوئے ایشیا بحر الکاہل  خطے نے تیز رفتار اقتصادی ترقی  کی ہے۔شی جن پھنگ  نے مختلف ممالک  کے مابین اختلافات اور تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترقی ،امن کی ضمانت ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں کھلے پن اور شراکت پر زور دیا ہے ۔ اس  کا مطلب یہ ہے کہ مزید  قریبی علاقائی صنعتی چین  اور  سپلائی چین کی تعمیر  کی جائے گی ، تجارت و سرمایہ کاری کی آزادی  اور سہولت کو فروغ  دیا جائے گا  اور جلد از جلد ایک اعلی سطحی ایشیا پیسفک فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر کی جائے گی تاکہ اس خطے  کے تمام لوگ مشترکہ خوشحالی حاصل کر سکیں ۔
ایپک کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے ، نہ صرف چین کی ترقی ایشیا و بحر الکاہل کے خطے سے مستفید ہوئی ہے  بلکہ چین نے اپنی ترقی  سے اس  خطے کو بھی فائدہ پہںچاہے۔ 2020 تک ، چین اور ایپک ارکان کے مابین تجارت  کا مجموعی حجم  2.87 ٹریلین ڈالر تک ہو گیا تھا ۔
ایپک سیکریٹیریٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ربیکا ماریا کاکہنا ہےکہ چین  علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مستقبل میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔