شی جن پھنگ کی پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز مارئیپ سے ملاقات

2022/11/19 17:09:09
شیئر:

اٹھارہ نومبرکو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بنکاک میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز مارئیپ سے ملاقات کی۔


شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاپوا نیو گنی اچھے برادر دوست ، شراکت دار اور ترقی پذیر ممالک کے لیے یکجہتی، تعاون اور باہمی مفادات کی ایک مثال ہیں ۔ چین پاپوا نیو گنی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اور  باہمی طور پر زیادہ مفید جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے  نیز چین اور جزائر بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں قائدانہ اور مثالی کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے ۔
 شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ  چین " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیاری تعمیر ، مختلف شعبوں میں تعاون کو  بڑھانے، پاپوا نیو گنی کی سود مندمصنوعات کی درآمد ات کو بڑھانے اور چین کے کاروباری اداروں کی پاپوا نیو گنی میں سرمایہ کاری اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پاپوا نیو گنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔  چین، جزائر بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر رہا ہے، مساوی سلوک ، باہمی احترام ،  سود مند  تعاون ، کھلے پن اور  روا داری پر عمل پیرا ہے  اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتا ہے نیز جغرافیائی سیاسی مسابقت میں بھی شامل نہیں ہے۔ چین بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں پاپوا نیو گنی اور جزائر بحرالکاہل کے دیگر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے ، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل پیرا ہونے ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں ، بین الاقوامی مساوات اور  انصاف کو برقرار رکھنے نیز ایشیا بحر الکاہل خطے اور دنیا میں امن ، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔