دنیا کی مجموعی برآمدات میں چین کا حصہ پہلے نمبر پر

2022/11/19 17:00:29
شیئر:

رواں سال کے پہلے دس ماہ میں، چین کی  درآمدات و برآمدات کاکل حجم تاریخ کے اسی عرصے میں سب سے زیادہ بلند رہا . اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کا اشیا کا تجارتی سرپلس 727.7 بلین ڈالر رہا جس میں سال بہ سال 43.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ملکی معاشی نمو  میں غیر ملکی تجارت کی حمایت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ، رواں سال کے پہلے دس مہینوں میں، چین کے تجارتی ڈھانچے کی بہتری کا عمل جاری رکھا گیا اور عمومی تجارت کے تناسب میں اضافہ جاری رہا ، جو چین کی کل غیر ملکی تجارتی قدر کا 63.8 فی صد ہے جس میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.1  فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔