چین اور چلی کے صدور کی ملاقات

2022/11/19 17:13:00
شیئر:

اٹھارہ نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بینکاک میں چلی کے صدر گیبرئیل بورک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ،چلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین چلی جامع سٹریٹیجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چلی ، چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا جنوبی امریکہ کا پہلا ملک ہے ۔دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہئے اور ایک دوسرے کےعوام کی جانب سے  منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کرنا چاہیے۔چین ، چلی کے ساتھ  مختلف سطحوں پر دوستانہ تبادلے، حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے،  "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی مشترکہ  تعمیر، معیشت و تجارت، سرمایہ کاریوزراعت کے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنے اور عوامی صحت، صاف توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون  میں نئی  متحرک قوت فراہم کرنے کا خواہاں ہے ۔ 
چلی  کے صدر گیبرئیل بورک نے کہا کہ چلی ، گورننس میں چین کے تجربے سے سیکھنے، بنیادی ڈھانچے، غربت میں کمی، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور چلی میں سرمایہ کاری اور تعاون کرنے کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرنے کو تیار ہے .
چلی ،ایک چین کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین کو بہتر طور پر سمجھنے کا خواہاں ہے۔