شی جن پھنگ کی ایپک رہنماؤں کے29 ویں غیر رسمی اجلاس میں شرکت

2022/11/19 17:24:30
شیئر:

انیس نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بنکاک میں ایپک کےرہنماؤں کے29 ویں غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پائیدار تجارت و سرمایہ کاری کے امور پر  بحث کی گئی۔شی جن پھںگ نے کہا کہ آزاد اور کھلی تجارت و  سرمایہ کاری ایپک کے مقاصد اور اصول ہیں اور 2040 کے پتراجایا ویژن کو عملی جامہ پہنانے کا  ایک اہم ستون ہیں ۔
حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ قواعد و ضوابط  پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا تحفظ کیا جانا چاہیے، عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جانا چاہیئے، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے  کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول بنایا جانا چاہیئے اور ایک جامع اور اعلیٰ معیار کے  آزاد ایشیا بحرالکاہل تجارتی علاقے کی جلد از جلد تعمیر کی جانی چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کا اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کا عزم تبدیل نہیں ہوگا اور چین کا دروازہ مزید وسیع ہوگا۔ چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات کی درآمدات  کو وسعت دے گا اور دنیا کے لیے مارکیٹ  ،ترقی اور تعاون کے مزید مواقع لائے گا۔