شی جن پھنگ کے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرائیوت چن او چا کے ساتھ مذاکرات

2022/11/19 19:26:45
شیئر:

انیس نومبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بینکاک میں تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرائیوت چن او چا  کے ساتھ مذاکرات کیے ۔ فریقین نے مزید  مستحکم ، خوشحال اور پائیدار  چین-تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اعلان کیا۔

شی جن پھنگ نےکہا کہ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان جامع اسٹریٹیجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کے بعد سے گزشتہ 10 سالوں میں، دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مسلسل آگے بڑھایا گیا ہے، جامع اسٹریٹیجک تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے اور دوطرفہ تعلقات ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں.  چین اور تھائی لینڈ کے تعلقات کی ترقی کو  چین بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک  کو آئندہ پانچ سالوں میں اسٹریٹجک تعاون کے لئے چین اور تھائی لینڈ کے مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا چاہئے اور مزید نتائج حاصل کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین ،تھائی لینڈ کے ساتھ بین الاقوامی امور میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دنیا میں  پائیدار امن اور طویل مدتی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے مثبت کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

پرائیوت چن او چا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں شاندار کامیابیاں حاصل کرے گا، دوسرے صد سالہ اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے نئے سفر کو جامع طور پر فروغ دے گا۔