صدر شی جن پھنگ کے حالیہ غیر ملکی دورے : کامیاب سفارتی کار ی کے نئے دور کا آغاز

2022/11/20 16:00:40
شیئر:

14 سے 19 نومبر تک صدر شی جن پھنگ کو 17 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے   انڈونیشیا  کے شہر بالی،اور 29 ویں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) رہنماؤں کےغیر رسمی اجلاس میں شرکت کے لیے بنکاک، تھائی لینڈ مدعو کیا گیا.اس کے علاوہ انہوں نے تھائی لینڈ کا دورہ بھی کیا ۔
اس دورے کے دوران 6 دن اور 5 راتوں میں شی جن پھنگ نے 30 سے زائد تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔ جی 20 سربراہی اجلاس میں، شی جن پھنگ نے تمام ممالک پر زور دیا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ  دیا جائے ، امن، ترقی، تعاون اور جیت جیت کے نتائج کی وکالت کی جائے  ، تقسیم کو اتحاد اور تصادم کو تعاون  سے بدل د یا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواداری کے ساتھ ایسی  عالمی ترقی کو فروغ دیں جو زیادہ جامع، لچکدار اور پائیدار ہو۔

اپیک اجلاس میں، شی جن پھنگ نے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کے کامیاب تجربے کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے  اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایشیا پیسفک خطہ کسی کا " بیک یارڈ "نہیں ہے اور اس خطے کو بڑی طاقتوں کی زور آزمائی کا میدان نہیں بننا چاہیے۔  انہوں نے کہا  کہ ہم پرامن ترقی، کھلے پن، جامعیت، اور یکجہتی کے راستے پر گامزن ہونے پر زور دیتے ہیں۔شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین اگلے سال تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی میزبانی کرے گا۔
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس اور اپیک رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات کے دوران، صدر شی جن پھنگ نے متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں اتفاق رائے اور اختلافات  دونوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس سے نہ صرف ایشیائی پڑوسیوں کے ساتھ باہمی اعتماد اور دوستی کو مضبوط کیا گیا، بلکہ یورپی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو  بھی فروغ ملا۔