بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں "چین، نیا سفر" کے عنوان سے بننے والی دستاویزی فلم سیریز کی رونمائی

2022/11/20 15:30:32
شیئر:

18 نومبر کو چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا-افریقہ پروگرامنگ سینٹر اور بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام "چین، نیا سفر"  کے عنوان سے بننے والی ڈاکیومنٹری سیریز  کی رونمائی کی گئی۔بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ نے تقریب میں شرکت کی  اور تقریر کی۔ بنگلہ دیش نیشنل نیوز ایجنسی، یونائیٹڈ نیوز ایجنسی، مقامی ٹی وی اسٹیشنز، اخبارات اور نیوز ویب سائٹس سمیت 30 سے زائد مین اسٹریم میڈیا کے ذمہ دار افراد اور بیرون ملک چینی اداروں کے نمائندوں سمیت تقریباً 100 مہمانوں نےسی ایم جی کی تیار کردہ  "چین، نیا سفر" سمیت  متعدد  عمدہ دستاویزی فلموں کے پروموشنل ویڈیو  دیکھے  اور ان کی شاندر الفاظ میں تحسین کی۔

کثیر لسانی دستاویزی فلم "چین، نیا سفر"کو سی ایم جی اور 8 ممالک کے  ٹی وی اسٹیشنوں کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے.یہ دستاویزی فلم  مختلف  حقیقی  کہانیوں کے ذریعے،  چین کی بھرپور ترقی کے " راز " کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان فلموں کے ذریعےغیر ملکی ناظرین کو چین کی ترقی کے نئے سفر کی عالمی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔