خلائی تحقیق اور اختراع پر اقوم متحدہ اور چین کی میزبانی میں منعقدہ فورم کے نام صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

2022/11/21 16:22:58
شیئر:

اکیس نومبر کو صدر شی جن پھنگ نے خلائی تحقیق اور اختراع پر عالمی شراکت داری کے حوالے اقوام متحدہ اور چین کی میزبانی میں منقدہ فورم کے نام  مبارکباد کا  خط بھیجا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین نے خلائی تحقیق میں بہت سی سرگرمیاں انجام دی ہیں، جن میں  چاند کا سروے کرنے کے لیے "چھانگ عہ مشن، مریخ پر تحقیق کے لیے "تھیان وین- ون مشن" اور  خلائی مشاہدے کے لیے خلائی اسٹیشن کی تعمیر وغیر ہ شامل ہیں۔ خلائی تحقیق ایک لامتناہی سفر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔ چین اس حوالے سے دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر کائنات کے اسرار کو دریافت کرنے، بیرونی خلا کا پرامن استعمال کرنے اور خلائی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کو بہتر فائدہ پہنچے۔

اسی دن  ہائی نان صوبے کے  شہر ہائیکو میں خلائی تحقیق اور اختراع پر اقوام متحدہ/چین عالمی شراکت داری  فورم کا آغاز ہوا۔