رواں برس بوسٹن شہر میں اب تک فائرنگ کے 128 واقعات

2022/11/21 15:40:48
شیئر:

این بی سی بوسٹن: رواں سال بوسٹن شہر میں اب تک  فائرنگ کے 128 واقعات پیش آچکے ہیں۔ طب میں ترقی کی وجہ سے، خوش قسمتی سے ان متاثرین میں سے بہت سے زندہ بچ جاتے ہیں. لیکن شوٹنگ سے بچنا تکلیف دہ بھی ہے  اور مہنگا بھی ۔

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس تشدد کا شکار افراد  جسمانی اور مالی مصائب میں اکیلے نہیں  بلکہ اس کے اثرات سب پر ہوتے ہیں اور قیمت بھی سب ادا کرتے ہیں

روکا کے سی ای او اور بانی مولی بالڈون نے کہا کہ  کچھ کیسز میں زخم   جلدی ٹھیک ہوجاتا ہےاور کچھ کیسز میں متاثرہ فرد اپنی باقی زندگی   وہیل چیئر  پر گزارتا ہے۔

روکا میساچوسٹس میں واقع ایک آؤٹ ریچ گروپ ہے جو شہری تشدد اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے کام کرتا ہے ۔