فیفا ورلڈ کپ 2022 کا افتتاح

2022/11/21 10:43:06
شیئر:

بیس نومبر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا افتتاح ہوا . یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ شمالی نصف کرہ کے موسم سرما میں منعقد ہو رہا ہے۔

افتتاحی تقریب قطر کے البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کا موضوع 'انسانی اتحاد' تھا۔البیت اسٹیڈیم کا تعمیراتی اسٹائل خلیج کے علاقے میں خانہ بدوشوں کے زیرِ استعمال خیموں سے مماثلت رکھتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ فٹبال کا کھیل انسانیت کو متحد کرے گا ، یہ ایسا ہی ہے گویا لوگ ایک خیمے کے نیچے اکٹھے ہو کر انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں۔