ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے چین کا انتہائی اہم کردار ،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/11/21 10:19:32
شیئر:

ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن، اپیک کے رہنماؤں کا انتیسواں غیر رسمی اجلاس 19 تاریخ کو تھائی لینڈ میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر زور دیا جو پرامن، مستحکم، خوشحال، صاف اور خوبصورت ہو اور ایک دوسرے کی حمایت کرے۔ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ " ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر" خطے کے لوگوں کے امن اور تعاون کے لیے مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتی ہے، ایشیا پیسفک تعاون کی درست سمت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور چین کے ایک اہم ذمہ دار ملک ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے جی ٹوئنٹی کے 17ویں سمٹ اور اپیک کے رہنماؤں کی غیر رسمی میٹنگ میں شرکت کے دوران، چین اور انڈونیشیا نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے ایک نئے پانچ سالہ ایکشن پلان پر دستخط کیے اور مشترکہ طور پر جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے آزمائشی آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ چین اور تھائی لینڈ نے مزید مستحکم، زیادہ خوشحال اور زیادہ پائیدار چین-تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرہ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ چین-انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے اور چین-تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ایشیا اور بحرالکاہل اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر بھی نمایاں اثر ڈالتی ہے۔چین کی ترقی ایشیا پیسیفک سے الگ نہیں ہے، اور ایشیا پیسفک کی خوشحالی بھی چین سے الگ نہیں ہے۔ ایک چین جو مسلسل جدیدیت کی طرف گامزن ہے اپنی نئی ترقی کے ساتھ ایشیا پیسیفک اور دنیا کے لیے یقیناً مزید نئے مواقع پیدا کرے گا۔