صدر شی جن پھنگ کا ترقی پذیر ممالک کی اکیڈمی آف سائنسز کی 16ویں اکیڈمیشین کانفرنس کے نام مبارکباد کا خط

2022/11/21 20:30:09
شیئر:

 21 نومبر کو چین کے  صدر مملکت  شی جن پھنگ نے ترقی پذیر ممالک کی اکیڈمی آف سائنسز کی   16ویں اکیڈمیشین کانفرنس اور  30ویں اکیڈمی  کے ارکان کی کانفرنس کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین بنیادی سائنس کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی برادری کے کھلے پن، اعتماد اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے ترقی پذیر ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین  سائنسی خوشحالی اور ترقی کے ذریعے تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین  گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو  کو آگے بڑھانے ،  اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں حصہ ڈالنےاور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے بھر پور کوشش کرے گا ۔

ترقی پذیر ممالک کی اکیڈمی آف سائنسز کی   16ویں اکیڈمیشین کانفرنس اور  30ویں اکیڈمی  کے ارکان کی کانفرنساکیس تاریخ کو چین کے  صوبہ زی جیانگ کے شہر ہانگ چو میں شروع ہوئی۔