فیفا ورلڈ کپ 2022 میں "میڈ ان چائنا"

2022/11/21 10:24:23
شیئر:

 


بیس نومبر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا افتتاح ہوا جس میں رہائشی مکانات سے لے کر ملبوسات تک بہت کچھ "میڈ ان چائنا" ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے لیے قطر نے چین سے تقریباً 1500 مسافر گاڑیاں درآمد کی ہیں جن میں بحلی سے چلنے والی 888گاڑیاں شامل ہیں اور یہ فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کا 30 فیصد سے زیادہ ہے ۔ یہ گاڑیاں دوحہ میں مختلف ممالک سے آنے والے شائقین کے آمد ورفت کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔

لاکھوں شائقین کی رہائش کے لیے قطر میں چھ مقامات قائم کیے گئے ہیں جن میں سب سے بڑے مقام پر چھ ہزار کنٹینر کمرے ہیں جو سب چین کے تیار کردہ ہیں۔فیفا کی رہائش کی خدمات کے انچارج عمر الجابر کا کہنا ہے کہ چین کے تیار کردہ کمروں کی کوالٹی نہایت عمدہ ہے، اور یہ کافی آرام دہ ہیں۔

اس کے علاوہ جرسیاں ، سکارف، بیگز سمیت دیگر کئی مصنوعات بھی چین سے آئی ہیں۔دوحہ کے ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ ان کی دکان میں 60 فیصد اشیاء "میڈ ان چائنا" ہیں جو بہت پسند کی جا رہی ہیں۔