موسم سرما کے دوران امریکہ کے مختلف علاقوں میں برقی رو کی فراہمی میں مشکلات کا خدشہ

2022/11/21 15:47:58
شیئر:

رائٹرز کی ایک تازہ اشاعت میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران امریکہ میں برقی رو کی فراہمی میں مشکلات کا خدشہ ہے۔ نارتھ امریکن الیکٹرک ریلائیبلٹی کارپوریشن این ای آر سی نے اپنے 2022-2023 کے سرمائی جائزے کے دوران بتایا کہ شدید موسمی صورت حال، جنریٹرز کی مخدوش صورت حال اور توانائی کی فراہمی میں مشکلات ایسے عوامل ہیں جو بجلی کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس صورت حال میں شمالی امریکہ کے ایک بڑے حصے کو سردیوں کے انتہائی سخت موسمی حالات کے دوران بجلی فراہمی میں مشلات پیش آسکتی ہیں۔