امریکہ میں سیاہ فام بچوں کی اموات میں نمایاں اضافہ

2022/11/21 15:43:40
شیئر:

پیگی جونز فاکس ایکس جانتی ہیں  کہ بچے کی پرورش کے لئے کیا کچھ  کرنا پڑتا ہے. وہ کہتی ہیں کہ یہ سب سے مشکل کام ہے جو میں نے کبھی کیا ہے۔وہ " وچیٹا میں ڈیلروز یونائیٹڈ میتھوڈسٹ چرچ" میں ،  حاملہ خواتین ، خاص طور پر سیاہ فام خواتین کواولاد کی پرورش اس آگاہی کے ساتھ  سکھاتی ہیں  کہ ، اعداد و شمار کے لحاظ سے ، ان کے بچوں کا سفید فام بچوں کے مقابلے میں اپنی پہلی سالگرہ دیکھنے کے لئے زندہ رہنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

2020 میں قومی سطح پر نوزائیدہ بچوں کی اموات میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی لیکن کنساس میں اس میں نمایاں اضافہ ہوا۔  

 عمومی سطح پر یہ اضافہ  19 فیصد  ہے  لیکن  سیاہ فام بچوں کے لئے یہ 58 فیصد  ہوا. کینساس میں سیاہ فام نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات اب سفید فام نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات سے ساڑھے تین گنا زیادہ ہے۔

یہ فرق پورے امریکہ میں  موجود ہے ، جہاں سیاہ فام بچوں کی  اموات کی شرح سفید فام بچوں کے مقابلے میں دوگنا ہے۔