چینی صدر اور جمیکا کے گورنر کے درمیان چین جمیکا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/11/21 15:44:50
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین جمیکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جمیکا کے گورنر پیٹرک لنٹن ایلن کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمیکا انگریزی بولنے والے کیریبین کے پہلے ممالک میں سے ایک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ۔ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ، چین اور جمیکا کے تعلقات نے ہمیشہ ترقی کا عمدہ رجحان  کو برقرار رکھا ہے ، دونوں فریقوں کے مابین سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کیا ہے ، عملی تعاون میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں ، اور عوام کی دوستی میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین جمیکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت  دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر  لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے ، اعلی معیار کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر ، چین جمیکا اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے ، اور نئے  عہد میں چین جمیکا  ہمنصین معاشرے کے قیام کے لئے گورنر ایلن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہیں ۔

ایلن  نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے جمیکااور چین کے دوستانہ تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایان کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جو حوصلہ افزاء ہیں۔ جمیکا  ،چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

اسی دن ،  چین کے وزیر اعظم ت لی کھہ چھِانگ  اور  جمیکا  کے وزیر اعظم ہولنیس نے بھی   تہنیتی پیغامات کا  تبادلہ کیا ہے ۔