چینی صدر شی جن پھنگ کا قاسم جومارٹ توکایوف کو قازقستان کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

2022/11/21 16:25:46
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اکیس تاریخ کو   قازقستان کا  صدر منتخب ہونے پر

قاسم جومارٹ توکایوف  کو ایک تہنیتی پیغام  بھیجا ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ انتخابات میں  توکایوف کی کامیابی   ان پر قازق عوام کے اعتماد اور حمایت کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ  چین-قازقستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت  دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کو  ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر  دیکھتے ہیں ۔ وہ چین-قازقستان مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لئے قازق صدر کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک چین -قازقستان  ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کر سکیں اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔