چاند پر لینڈنگ کے لیے چین کی جانب سے راکٹوں کی نئی قسم کی تیاری 2030 سے پہلے مکمل ہو جائے گی

2022/11/22 15:50:04
شیئر:

چین کے جنوبی شہر ہائیکو میں   چائنا ایرو اسپیس کانفرنس2022 جا ری ہے۔ کانفرنس میں بتایا گیا ہے چین کی جانب سے چاند پر لینڈنگ کے لیے راکٹوں کی نئی قسم کی تیاری 2030 سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ہیوی ڈیوٹی لانچ وہیکلز کی جدت کاری بھی مکمل کر لی جائے گی۔
ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی لانچ گاڑیوں کی لانگ مارچ سیریز کے چیف کنسلٹنٹ لونگ لی ہاؤ نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہ کہا کہ انسان بردار راکٹوں کی جدید قسم چین  کے انسان بردار  مشنزکی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔