انڈونیشیا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، ہزاروں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی

2022/11/22 15:52:06
شیئر:

22 نومبر کوانڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا کے گورنر رضوان کامل نے بتایا کہ صوبے میں  5.5 شدت کے زلزلے کے بعد 2000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 13000 سے زائد افراد کو انخلاء کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ زلزلے کی وجہ سے ایک بورڈنگ اسکول منہدم ہوگیا جس سے متعدد طلبہ ہلاک ہوگئے۔ زلزلے سے متاثرہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے اعلان کیا کہ زلزلے سے 62 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم جھانو ضلع کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ 162 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔