چین کا جزیرہ نما کوریا کے معاملے کے سیاسی حل کے فروغ کے لئے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ

2022/11/22 15:55:14
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے 21 تاریخ کو جزیرہ نما کوریا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیےسلامتی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے اس مسئلے کے سیاسی حل کے فروغ   کی اپیل کی۔
چانگ  جون نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے اور چین کو اس پر تشویش ہے۔  جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔تمام متعلقہ فریقوں کو جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کی  صورت حال پر توجہ دینا چاہیے، ٹھوس اقدامات   اٹھاتے ہوئے  اس مسئلے کے سیاسی حل کو فروغ  دینا چاہیے۔
چانگ  جون نے کہا کہ امریکہ کو پہل کرنی اور خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ایک حقیقت پسندانہ اور قابل عمل منصوبہ پیش کر کے،  شمالی کوریا کے جائز خدشات کا مثبت جواب دینا چاہئے اور جلد از جلد بات چیت کو شکل سے حقیقت کی طرف بڑھانا چاہئے۔