وانگ ای کی اٹلی کے ڈپٹی وزیرِ عظم اور وزیرِ خارجہ ٹایانی سے ٹیلی فونک بات چیت

2022/11/22 10:29:39
شیئر:

چینی میڈیا کے مطابق 21 نومبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے اٹلی کے ڈپٹی وزیرِعظم اور وزیرِ خارجہ  ٹایانی کی دعوت پر ان سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اٹلی کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاقِ رائے کو عمل میں لانے اور چین اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی جان پیدا کرنےکا خواہاں ہے۔ یورپ کے لئے چین کی پالیسی مستحکم ہے۔ چین اور یورپ کے تعلقات کسی تیسری پارٹی کے خلاف نہیں ہیں اور اسے تیسری پارٹی کی جانب سے پابندیوں کی زد میں نہیں آنا چاہئے۔ چین یورپی دوستوں کو چین کی حقیقی صورتحال اور موجودہ ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے چین آنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ امید ہے کہ اٹلی چین اور یورپ کے درمیان تعلقات میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
ٹایانی نے کہا کہ اٹلی معیشت اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ اور یورپ چین کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔