خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پرعالمی سیمینار کا انعقاد

2022/11/22 11:04:27
شیئر:

سال 2022 کے لیے  خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پرعالمی سیمینار حال ہی میں منعقد ہوا۔ چین،امریکہ،روس اور جرمنی سمیت تیس سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے ایک سو سے زائد سائنسدانوں نے خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اس تناظر میں دیگر اتفاق رائے بھی حاصل ہوا۔
سیمینار میں " خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال" کے لیے انیشیٹیو پیش کیا گیا جس میں یہ امید ظاہر کی گئی کہ ماحولیاتی تبدیلی،غذائی تحفظ ،نئی توانائی اور صحت عامہ کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر مزید توجہ مرکوز کی جائے ،اور یہ ٹیکنالوجی انسانوں کے بہتر مستقبل کے لیے خدمات سرانجام دے۔
سیمینار میں چین کے خلائی اسٹیشن سے متعلق بین الاقوامی تعاون پر بھی بحث کی گئی۔
دنیا کے 86 لاکھ سے زائد افراد نے یہ سیمینار  لائیو دیکھا یا سنا  جو کہ  ایک عالمی ریکارڈ ہے۔