چین مشترکہ ترقی کےحصول کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/11/22 19:05:17
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے  22 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر"بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیاری تعمیر، عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سکیورٹی انیشیٹو کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
19 سے 22 نومبر تک، آن لائن اور آف لائن طریقوں سے چائنا-جنوبی ایشیا ایکسپو  صوبہ یون نان کے شہر کھن منگ میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے چاؤلی جیان نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک دوست پڑوسی ممالک اور ترقیاتی شراکت دار ہیں۔ میں آپ کو چند مثالیں دیتا ہوں۔ 2021 میں چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی حجم 187.5 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو کہ 2019 میں کوویڈ -۱۹ وبا سے پہلے کے مقابلے میں 50 بلین ڈالر  زیادہ ہے۔اسی طرح چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر باہمی رابطوں کے منصوبوں میں تعاون بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ افرادی اور ثقافتی    تبادلے مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔