شی جن پھنگ کا انڈونیشیا میں زلزلے سے تباہی پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے نام تعزیتی پیغام

2022/11/22 18:40:51
شیئر:

چین کے  صدر شی جن پھنگ  نے انڈونیشیا  میں  زلزلے سےتباہی پر  انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ انڈونیشیا میں  زلزلے  سے بھاری جانی و مالی نقصان پر وہ  چینی حکومت اور  عوام کی جانب سے متاثرین سے تعزیت اور متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں سے  ہم دردی کا اظہار  کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر جوکوویدودو  کی قیادت میں انڈونیشیا کی حکومت اور متاثرہ علاقوں کے لوگ اس آفت پر قابو پالیں گے  اور اپنے گھروں کی تعمیر نو کریں گے ۔