امریکہ کا "افراط زر کم کرنے کا ایکٹ"یورپی صنعت کے لیے ایک چیلنج ہے ،جرمن عہدہدار

2022/11/22 10:45:10
شیئر:

جرمن نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے معیشت و موسمیاتی تحفظ رابرٹ ہاربیک نے اکیس تاریخ کو کہا کہ اگست میں امریکہ کا منظور کردہ "افراط زر کم کرنے کا ایکٹ"یورپی صنعت کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے مطابق کچھ پیداواری سرگرمیوں کو شمالی امریکہ میں ہی سبسڈی حاصل ہو سکتی ہے جو یورپی صنعت کے لیے موزوں نہیں ہے۔
اگست میں امریکی صدر جو بائیدن نے  "افراط زر کم کرنے کے ایکٹ"پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق امریکہ اپنے ملک میں تیار کردہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق صنعتوں کو بڑے پیمانے پر سبسڈی فراہم کرے گا جس پر یورپی یونین کے ممالک نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ستائیس اکتوبر کو جرمنی اور فرانس کے سربراہان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ  اگر امریکہ صنتعوں کو اپنے ملک میں متنقل کرنے کے لیے منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھے گا  تو یورپی یونین کو اس کا موثر جواب دینا پڑے گا۔