امریکہ میں فلو کے کیسز، ہسپتالوں میں داخلے اور اموات میں اضافہ جاری

2022/11/22 15:22:53
شیئر:

امریکہ کے مرکز برائے انسداد وبا و متعدی امراض کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  امریکہ میں فلو کے کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں  میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد اور اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس سیزن میں اب تک کم از کم 4.4 ملین افراد فلو سے متاثر ہو چکے ہیں، شدید نوعیت کی علامات کے حامل   38,000 افراد ہسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ انفلوئنزا سے ہونے والی اموات کی تعداد  2100  ہوچکی ہیں۔یہ تعداد پچھلے ہفتے کی اطلاعات سے تقریباً 1.5 گنا زیادہ ہے۔
محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے اعداد و شمار کے مطابق، فلو کے اس  ابتدائی موسم میں بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے ۔ بچوں ہسپتالوں میں 78 فیصد بستر پہلے ہی بھر چکے ہیں۔