چین میں سال 2021 کے آخر تک60 سال اور اس سے
زیادہ عمر کے افراد کی آبادی 267 ملین تک
پہنچ چکی تھی۔ "14ویں پانچ سالہ منصوبے" (2021-2025) کی مدت کے دوران چین کی بزرگ
آبادی ضعیف عمر سے زیادہ ضعیف
عمر کے مرحلے میں داخل ہو جائے
گی۔ چین میں نوے فیصد سے زیادہ
بزرگ افراد گھروں میں رہتے ہیں اور اپنی
رہائشی کمیونٹیز پر انحصار کرتے
ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ آبادی کی بڑھتی ہوئی
عمر کی وجہ سے بزرگ افراد کی نگہداشت کے امور کو فعال طور پر منظم کرنے کے لیے اور تمام عمر رسیدہ افراد کے لیے بنیادی خدمات کے حصول
کو مزید بہتر بنانے کے لیے قومی حکمت عملی کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے
تحت گھر، رہائشی کمیونٹی اور متعلقہ اداروں میں مربوط نگہداشت کی خدمات کے نظام
کو بہتر بنایا جائے گا۔ جس کے لیےہر سال قومی سطح کے ایسے 1000 مثالی بزرگ دوست
کمیونٹیز قائم کی جائیں جہاں بزرگورں کے لیے صحت ، آمدورفت ، علاج اور تفریح
سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔