بیجنگ میں 2022فنانشل سٹریٹ فورم کے سالانہ اجلاس کا آغاز

2022/11/22 10:55:24
شیئر:

2022 فنانشل اسٹریٹ فورم کا سالانہ اجلاس 21 تاریخ کو بیجنگ میں "مستقبل کے لیے جدوجہد ,بدلتی ہوئی صورتحال کے تحت اقتصادی ترقی اور مالیاتی تعاون" کے موضوع کے ساتھ شروع ہوا۔ دنیا بھر سے تقریباً 400 مہمانوں نے اس فورم میں   شرکت کی۔  فورم  میں اعلیٰ معیار کی ترقی، حقیقی معیشت کو فروغ دینے اور دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی، تمام فریقین نے بین الاقوامی تعاون کے مواقع بانٹنے اور عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

2022 فنانشل سٹریٹ فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے  پیپلز بینک آف چائنا نے بروقت ایک مستحکم مالیاتی نظام کے نفاذ کو  فروغ دیا ہے۔ چین کی مالیاتی پالیسی  نے میکرو اکانومی کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا  ہے ۔ بلند عالمی افراط زر کے پس منظر میں قیمتوں کی صورتحال کے بنیادی استحکام کو بھی برقرار رکھا ہے، اور اندرونی اور بیرونی توازن کو بھی  مستحکم کیا ہے۔