صدر شی جن پھنگ کی صوبہ حہ نان میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے اہم ہدایات

2022/11/22 18:42:46
شیئر:
چین کے صدر شی جن پھنگ نےصوبہ حہ نان کے شہر   آن   یانگ میں  کھائی شینڈا ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں ہونے والے  آتشزدگی کے حادثے کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ  زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ عوام کے جان و مال کو اولین حیثیت دینے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے حادثے کی قانون کے مطابق سخت تحقیقات کی جائیں۔
21نومبر کی سہ پہر  تقریباً چاربجے، صوبہ  حہ نان کے شہر آن یانگ  میں واقع کھائی شینڈا ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی فیکٹری کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ اب تک اس حادثے میں 38 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو چکے ہیں۔
جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں، زخمیوں کے علاج معالجے کا کام اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کا کام بھرپور اور منظم انداز میں جاری ہے۔