چین میں سبزیوں کی برآمدات کے بروکر

2022/11/23 10:44:50
شیئر:

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں سال بھر موسم خوشگوار اور ہوا میں نمی رہتی ہے ۔یہاں سے برآمد کی جانے والی زرعی اجناس میں سبزیوں کا اہم حصہ ہے ۔ چین سے سبزیوں کی برآمد ات کا بیس فیصد سے زائد اسی صوبے سے حاصل ہوتا ہے ۔

تھانگ یو سولہ سال کی عمر میں ہی تعلیم کی غرض سے بیرونِ ملک چلے گئے تھے، اس دوران انہوں نے سبزیوں کی برآمدات میں تجارتی موقع تلاش کیا ۔پانچ سال قبل وہ گھر واپس آکر سبزیوں کے بروکر بن گئے۔ایک نئے پیشے کی حیثیت سے سبزیوں کے بروکر ، عام کسانوں کو غیرملکی تاجروں سے منسلک کرتے ہیں، اور کسانوں کی اجناس خرید کر برآمد کرتے ہیں۔ تین سال پہلے چھی تھاؤ ،تھانگ یو کی تجویز پر اپنے آبائی گھر واپس آ کر سبزیاں اگانے لگے، اب وہ پالک اگاتے ہیں جس سے ہر سال انہیں ایک اچھی آمدنی ملتی ہے۔

حالیہ دس برسوں میں صوبہ یون نان کی سبزیاں ،جو ماضی میں صرف اسی علاقے میں ہی بکتی تھیں،اب ستر فیصد تک برآمد کی جاتی ہیں۔ تھانگ یو اور چھی تھاؤ جیسے بہت سے نوجوان چین کے اسی کھلے پن کی بدولت اب ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔