چینی خلائی اسٹیشن اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے لیے کھلا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/11/23 17:12:23
شیئر:

تیئیس تاریخ کو  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  چاو لی جیان نےایک  پریس کانفرنس میں خلا  بازی  میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے  ہوئے کہا کہ 21 تاریخ کو  چین کے ہائی نان شہر  میں   خلائی تحقیق اور اختراع پر اقوام متحدہ / چین گلوبل پارٹنرشپ سیمینار کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  بیرونی خلا ء بنی نوع انسان کا مشترکہ علاقہ ہے ، اور خلائی تحقیق بنی نوع انسان کا مشترکہ  نصیب العین  ہے۔ چین نے ہمیشہ مساوات، باہمی فائدے، پرامن استعمال اور جامع ترقی کی بنیاد پر خلائی تحقیق میں تعاون پر عمل کیا ہے، اور  بہت سے ممالک اور خطوں کی خلائی ایجنسیوں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کر کے  مختلف انداز میں تعاون پر عمل درآمد کیا ہے.
 چاو لی جیان نے کہا کہ چینی خلائی اسٹیشن اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے لیے کھلا ہے۔ چین بیرونی خلا کے پر امن استعمال کے لئے پرعزم تمام ممالک اور خطوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس میدان میں بنی نوع انسان  کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے۔