امریکیوں کی زندگیوں کے لیے گن وائلنس کا خطرہ مزید بڑھتا جا رہا ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/11/23 19:29:29
شیئر:

22 تاریخ کو امریکہ  کی ریاست ورجینیا کے شہر چیساپیک میں وال مارٹ سپر مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ یوں امریکہ میں مسلسل تیسرے سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
 امریکہ میں لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں ۔  راہ چلتے، سپر مارکیٹ میں یا سکول میں دوران تعلیم انہیں کسی بھی وقت فائرنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
گن وائلنس کے بڑھتے ہوئے واقعات نے امریکی شہریوں کو نفسیاتی الجھنوں کا شکار بنادیا ہے۔امریکی "گن وائلنس آرکائیوز" ویب سائٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 21 نومبر تک امریکہ میں اس سال گن وائلنس کی وجہ سے 39000 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

زندگی کا حق سب سے اہم انسانی حق ہے، اور اس کا تحفظ یقینی بنانا  امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ امریکی سیاستدان اس حوالے سے پالیسی سازی میں ناکام نظر آتے ہیں ۔یہاں کلیدی بات یہ ہے کہ کیا وہ واقعی اس مسئلے کو حل بھی کرنا چاہتے ہیں ۔