امریکی فوج کی جانب سے شامی تیل کی لوٹ مار پر کڑی تنقید

2022/11/23 11:07:59
شیئر:

بائیس تاریخ کو شام میں امریکہ کی غیرقانونی طور پر تعینات فوج نے ایک مرتبہ پھر شام کے شمال مشرقی علاقے سے تیل چوری کر کے عراق پہنچایا۔یہ رواں ماہ میں امریکی فوج کی جانب سے شامی تیل کی چوتھی چوری ہے۔شامی عوام نے امریکی فوج کے اس عمل پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شام سے امریکی فوج کے جلد از جلد انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
شام کا شمال مشرقی حصہ تیل اور اناج کی پیداوار کا اہم علاقہ ہے، تاہم فی الحال یہ وسائل امریکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ حزب اختلاف کے مسلح گروہوں کے ہاتھوں میں ہیں۔اسی وجہ شام میں توانائی کی شدید قلت ہے اور 12 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کے مسئلے سے دوچار ہیں۔
امریکی فوج کے قبضے اور وسائل کی چوری پر شامی عوام نے متعدد مرتبہ احتجاج اور مظاہرے کیے ۔انہوں نے شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔