امریکہ میں اوسط انسانی عمر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، رپورٹ

2022/11/23 15:39:40
شیئر:

معروف سائنسی جریدے 'سائنٹفک امریکہ' کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ صدی میں صحت عامہ کے شعبے میں ہونے والی تیز رفتار ترقی نے دنیا بھر میں انسانوں کی متوقع اوسط عمر کو بڑھا دیا ہے جبکہ اس کے برعکس امریکہ میں یہ رجحان مسلسل زوال پذیر ہے۔ امریکہ میں اوسط متوقع عمر میں مسلسل کمی واقع ہور ہی ہے۔ کوویڈ-19 کی وبا نے امریکہ اور بیشتر یورپی ممالک کو متاثر کیا ہے۔ دیگر ممالک میں صورت حال بہتر ہو چکی ہے لیکن امریکہ میں مسلسل زوال پذیر ہے۔ 
 پچھلی صدی کے دوران طبی سائنس اور عوامی پالیسیوں میں کئی دہائیوں کی پیشرفت،  کینسر جیسے امراض  کی تشخیص وعلاج، دل کی بیماریوں کی بہتر روک تھام اور علاج، تمباکو کے استعمال میں توازن  اور آٹوموبائل کی صنعت میں حفاظتی بہتریوں نے  دنیا بھر میں متوقع عمر کو ڈرامائی طور پر بڑھادیا ہے۔ لیکن کوویڈ-19 کی وبا کے خلاف امریکہ کے حالیہ ناکام ردعمل نے صحت عامہ سے متعلق تمام اندازوں اور اعداد وشمار کو بری طرح متاثر کیا ہے اور امریکہ متوقع اوسط عمر کے حوالے سے دیگر ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔