چین کی انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے استعمال کا پیمانہ عالمی صفِ اول میں داخل

2022/11/24 10:45:27
شیئر:

23 تاریخ کو منعقد ہونے والی 2022 ورلڈ انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کانفرنس میں چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے نائب وزیر شین گو بن نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں چین کی  انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے استعمال کا پیمانہ  کی سطح عالمی صف اول میں داخل ہو چکی ہے۔

110 فیکٹریاں سمارٹ مینوفیکچرنگ کے بین الاقوامی اعلی درجے تک پہنچ چکی ہیں، اور تقریباً 2,000 اعلیٰ سطحی ڈیجیٹل ورکشاپس اور انٹیلجنٹ فیکٹریاں بنائی گئی ہیں جو اس  صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا  کر رہی ہیں۔ مینوفیکچرنگ روبوٹس کی کثافت تقریباً 13 گنا تک بڑھ چکی ہے۔ انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے لیے کلیدی ٹیکنالوجیز جیسا کہ 5جی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا پیمانہ دنیا میں سرفہرست ہے۔ پچھلے دس سالوں میں چین  کی انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ آلات کی صنعت کا پیمانہ 3 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکا ہے، اور صنعتی سافٹ ویئر ز مصنوعات کی آمدنی 240 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔