ہیگ عدالت کا سال 2007 میں نیدرلینڈز کی جانب سے افغان عام شہریوں کے رہائشی مقام پر غیرقانونی بمباری کے خلاف فیصلہ

2022/11/24 10:49:50
شیئر:

نیدرلینڈز کی ہیگ ضلعی عدالت نے 23 نومبر کو  یہ فیصلہ سنایا ہے کہ نیدرلینڈز نے سال 2007 میں افغانستان میں ایک رہائشی ضلع پر بمباری کی جس میں درجنوں  عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔نیدرلینڈز کی حکومت کو اس بمباری کے متاثرین کومعاوضہ دینا چاہیئے ۔تاہم معاوضے کی مالیت کے بارے میں بعدمیں فیصلہ کیا جائےگا۔

نیدرلینڈز کی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ  بمباری قانونی تھی  کیونکہ وہ  رہائشی ضلع عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔جب کہ عدالت کا یہ موقف ہے  کہ وزارت دفاع اس بارے میں تسلی بخش ثبوت فراہم نہیں کر سکی اور فوج جانتی تھی کہ اس علاقے میں عام شہری رہائش پذیر تھے۔

عدالت نے اپنے  فیصلے میں کہا  کہ یہ  بمباری   انسانیت سے متعلق بین الاقوامی قوانین  کی صریح  خلاف ورزی ہے۔