شی جن پھنگ اور کانگو (کنشاسا) کے صدر کے درمیان سفارتی تعلقات کے معمول پر آنے کی 50 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/11/24 15:51:31
شیئر:

24 نومبر کو صدر شی جن پھنگ اور کانگو (کنشاسا) کے صدر  فیلکس شیسی کیدی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی 50ویں سالگرہ منانے کے لیے تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نصف صدی سے چین اور کانگو کے تعلقات صحت مند اور مستقل طور پر ترقی کر رہے ہیں اور روایتی دوستی مسلسل گہرا ہو رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے جیت جیت  تعاون کی ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، اور عملی تعاون  نتیجہ خیز  رہا ہے۔ جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ میں چین اور کانگو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ کو سیاسی باہمی اعتماد کو وسعت دینے کے لیے صدر فیلکس شیسی کیدی  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔
کانگو کے صدر فیلکس شیسی کیدی  نے جناب  شی جن پھنگ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر ایک بار پھر گرمجوشی سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نصف صدی سے کانگو چین تعلقات نے پائیدار اور مستحکم ترقی حاصل کی ہے۔