یورپ میں توانائی کے بحران میں شدت ، کئی یورپی ممالک کا مالیاتی خسارہ عروج پر

2022/11/24 11:02:34
شیئر:

روس یوکرین  تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے  یورپی یونین نے امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روس پر کئی طرح کی  پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ تاہم ان پابندیوں کے نتیجے میں  یورپی ممالک کو توانائی کی کمی ، قیمتوں میں اضافے اور مالی خسارے کا سامنا ہے۔

توقع ہے کہ جرمن پارلیمنٹ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو 476 بلین یورو کا سرکاری بجٹ پاس کرے گی۔ توانائی کے بحران  کی وجہ سے  2023 میں جرمنی کا نیا قرضہ 45.6 بلین یورو تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ 17.2 بلین یورو کے گزشتہ تخمینے سے کہیں زیادہ ہے۔

بینک آف اٹلی کی طرف سے 22 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2021 سے ستمبر 2022 تک اٹلی کا  "کرنٹ اکاؤنٹ" خسارہ  9.1 بلین یورو  رہا۔ اٹلی کے مرکزی بینک نے نشاندہی کی کہ اٹلی کی بین الاقوامی تجارت 69.6 بلین یورو کے سرپلس سے تیزی سے گر کر 9.9 بلین یورو کے خسارے میں آگئی ہے، جس کی بنیادی وجہ توانائی کا  حالیہ بحران ہے۔