شی جن پھنگ کی جانب سے جزائر سلیمان میں زلزلے سے تباہی پر جزائر سلیمان کے گورنر کے نام تعزیتی پیغام

2022/11/25 19:17:49
شیئر:

پچیس  نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جزائر سلیمان کے گورنر ڈیوڈ ووناگی  کو جزائر سلیمان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر تعزیتی  پیغام بھیجا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ  جزائر سلیمان میں شدید زلزلے پر انہیں افسوس ہے۔انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے   جزائر سلیمان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار  کیا ۔  صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین  جزائرسلیمان کے  لوگوں کو تباہی پر قابو پانے اور  وطن کی تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرنے کو  تیار ہے۔
اسی دن  چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی  جزائر سلیمان کے ہم منصب  کو تعزیتی پیغام بھیجا۔