حالیہ عرصے میں امریکہ میں گن وائلنس کا خطرناک رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ شہر چیساپیک
میں پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ چند دنوں کے اندر امریکہ میں شدید فائرنگ کے
واقعات میں سے ایک ہے۔ رواں سال امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کی
تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اوسطً ہر ہفتے میں گن وائلنس کے 13 واقعات پیش آتے
ہیں۔
امریکہ کے ریاستی نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ امریکہ کے بڑے
مسائل میں سے ایک ہے۔ امریکی کے نشریاتی ادارے سی این این کے ایک مضمون میں بھی اس
بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ میں گن وائلنس ایک مستقل قومی المیہ
ہے۔
امریکی "گن وائلنس آرکائیوز" ویب سائٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ
امریکہ میں اس سال گن وائلنس کی وجہ سے تقریباً 40 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ
دھو بیٹھے ہیں۔ کانگریس کی دونوں بڑی جماعتوں کے گن کنٹرول پر شدید اختلافات موجود
ہیں۔گنز تیار کرنے والے اداروں کے مفادات کی نمائندگی اور تحفظ کرنے والے لابی گروپ
کی مضبوط سیاسی قوت بھی قانون سازی میں اپنا منفی کردار ادا کررہی ہے۔ انہی وجوہات
نے امریکہ میں گن وائلنس کے اس قومی مسئلے کے حل کو مشکل بنا رکھا ہے۔