خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو ماضی کا حصہ بنائیں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

2022/11/26 16:55:54
شیئر:

 

25 نومبر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اپنے ایک پیغام میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو  گزرا ہوا  ماضی  بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انتونیو گوئتریس نے کہا کہ اس سال خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا موضوع " خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ عمل کریں" ہے۔انہوں  نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے قومی ایکشن پلان تیار کریں، مالی اعانت فراہم کریں اور ان پر عمل درآمد کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرین کے انصاف اور حمایت کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے قوانین کا احترام کیا جائے اور انہیں  نافذ  کیا جائے۔