چین کی جانب سے کوویڈ 19 ویکسین کی امداد زمبابوے کے حوالے

2022/11/26 17:15:03
شیئر:

 

25 نومبر کو،  چین کی امداد کی مد میں  کوویڈ 19 ویکسین کو  زمبابوے کے حوالے کیا گیا۔ حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین اور زمبابوے کے درمیان تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اور مستقبل میں زمبابوے میں مزید تعاون کے منصوبے سامنے آئیں گے۔

اطلاع کے مطابق اس کھیپ میں   ویکسین کی کل  30 لاکھ خوراکیں ہیں۔یہ امدادی منصوبہ صدر مملکت شی جن پھںگ کی اہلیہ محترمہ  پھنگ لی یوان کی ہدایت پر مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں  10 لاکھ خوراکیں زمبابوے کی خواتین اور بچوں کو وبائی امراض کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

ویکسین کی حوالگی کی تقریب میں زمبابوے کے صدر کی اہلیہ آکسیلیا منانگاگوا نے  ویکسین کی مدد فراہم کرنے پر  ایک بار پھر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی  ویکسینز کی بدولت زمبابوے نے وبا کے خلاف جنگ میں  قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔