خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں اور نباتات کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کنونشن کے فریقین کی انیسویں کانفرنس کا اختتام

2022/11/26 15:16:35
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 25 نومبر کو اقوام متحدہ کے کنونشن برائے خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں اور نباتات کی بین الاقوامی تجارت کے  ارکان  کی 19 ویں کانفرنس پاناما میں اختتام پذیر ہوئی۔ 13 روزہ کانفرنس میں شریک ارکان نے جنگلی حیات کی 600 سے زائد مخلوقات کے لئے نئے بین الاقوامی تجارتی قواعد و ضوابط تیار کیے۔

وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کی بین الاقوامی پالیسی کی نائب صدر سوزن لیبرمین نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ حیاتیاتی تنوع کی بگڑتی ہوئی صورتحال، موسمیاتی ہنگامی صورتحال اور وبائی امراض جیسے عالمی بحرانوں کے جواب میں مل کر  جدوجد کریں ۔انہوں نے کہا  کہ یہ کانفرنس جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے امید اور سنگ میل لے کر آئی ہے۔ انہوں نے 7 دسمبر کو حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقوں کی آئندہ 15 ویں کانفرنس میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں مزید پیش رفت کی امید ظاہر کی۔